بدین، کلاتھ مارکیٹ میں دکانیں بند کرانے کے معاملے دوکانداروں کا پولیس پر حملہ افسر اور اہلکار زخمی وردی بھی پھاڑ دی

پیر 10 مئی 2021 23:46

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) لاک ڈائون پر عملدرامد نہیں کریں گے کلاتھ مارکیٹ میں دکانیں بند کرانے کے معاملے دوکانداروں کا پولیس پر حملہ افسر اور اہلکار زخمی وردی بھی پھاڑ دی گئی۔ بدین کے شاہی بازار اور شہباز بازار سے ملحقہ کلاتھ مارکیٹ نے پولیس کک جانب سے بار بار لاک ڈاون پر عملدرامد کرانے کی اپیل اور ہدایت پر مشتعل دوکانداروں نے دکانین بند کرانے والے پولیس اے ایس آئی اور اہلکاروں پر حملہ کر کہ ان کی درگت بنا دی ۔

پولیس کے مطابق پولیس لاک ڈوان پر عمل درآمد کراتے ہوئے کھلی ہوئی دکانین بند کروا رہی تھی ۔ پولیس پر حملہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ پولیس پر حملہ اور تشدد کرنے والے تاجر موقع سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تصادم کے بعد کلاتھ مارکیٹ ویران ہو گی دوکاندار دوکانیں بند کر کہ گھروں کی جانب چلے گی. جبکہ واقع پر بدین کے علمی ادبی حلقوں اور سوسل سوسائیٹی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی دے رہے تھے اور لاک ڈاون ہدایات اور حکام پر عملد رامد کی اپیل کر رہے تھے ان پر حملہ افسوس ناک اور قابل مذمت عمل ہے جب پورے ملک میں لاک ڈاون پر عملدرامد ہو رہا ہے تو بدین میں کیوں نہیں بدین کوئی علاقہ غیر نہیں جہاں قانون کی عمداری نہ ہو اور جنگ کا قانون ہو۔

متعلقہ عنوان :