بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عید کے دوسرے اور تیسرے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 12 مئی 2021 13:09

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عید کے دوسرے اور تیسرے روز گرج چمک کے ساتھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عید کے دوسرے اور تیسرے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روزکے دوران بارش کی پیشگوئی کی اور کہا کہ آئندہ 5 روز تک ان علاقوں میں مغربی ہواؤں کے موجود رہنے کی توقع ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور اٹک میں بھی وقفے وقفے سے اتوار تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، مغربی ہواؤں کے باعث لاہور، جھنگ، سیالکوٹ میں بھی بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چکوال، جہلم، گجرات، حافظہ آباد اور فیصل آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بیشتر علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔