وزیراعظم کا احتساب سب کا نعرہ پوری کامیابی سے جاری ہی:نیلم حیات

ں*قومی وسائل کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے ہر صورت کٹہرے میں آئیں گے

بدھ 12 مئی 2021 21:07

ٖلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کا احتساب سب کا نعرہ پوری کامیابی سے جاری ہے۔کسی چور ڈاکو اور بلیک میلر کو این آر او نہیں ملے گا۔قومی وسائل کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے ہر صورت کٹہرے میں آئیں گے۔شریف خاندان نے تیس سال تک ملک پر راج کیا ہے۔

اب شاہی محلوں میں سونے کی بجائے جیل میں سونا ان کیلئے تکلیف کا باعث بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھاوزیراعظم عمران خان کے ویژن کو پوری دنیا کو پسند کررہی ہے۔وزیراعظم کے دائی ہیں اور امن کے قیام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔عالمی سطح پر عمران خان کے پیغامات کو اہمیت دی جارہی ہے۔افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کو کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم کا موقف بڑا واضع ہے۔کشمیر کے متعلق آرٹیکل 370کی بحالی تک بھارت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو سکتی۔