سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کئے تو اولڈ سٹی ایریا میں نئے نوٹ کا بازار لگ گیا، پولیس بھی مستفید ہوئی، ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا

بدھ 12 مئی 2021 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کئے تو اولڈ سٹی ایریا میں نئے نوٹ کا بازار لگ گیا، پولیس بھی مستفید ہوئی، ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا، کرنسی نوٹ بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 9 افراد گرفتار کر لیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس جہاں چاہے گی وہاں کورونا آئے گا ، جہاں چاہے گی نہیں آگا،،بولٹن مارکیٹ میں ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دی گئی، دھڑلے سے سڑک پر ہاتھ میں نئے نوٹوں کی گڈیاں لیے بروکر آواز لگا کر نوٹ فروخت کرتے رہے،ویڈیو میں کرنسی فروخت کرنے والوں کو دیکھا جاسکتا ہے، پولیس بھی نئے نوٹ سے مستفید ہوئی، ایس ایچ او کی موبائل میں سوار اہلکاروں نئے نوٹ لے کر لاک ڈاؤن فروخت کیا،ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ایس پی سٹی نے نوٹس لے لیا،ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کی ہدایت پر کھارادر پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والے 9 افراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا