
عالمی برادری، اوآئی سی، عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لئے فوری کردار ادا کریں،شہبازشریف
اسلامی ممالک کا سربراہی ہنگامی اجلاس بلایا جائے اور اس قتل عام کوفی الفور رکوایا جائے، اس قتل عام پر پوری امت مسلمہ میں شدید غم وغصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے، اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے،اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی وبربادی کے جہنم میں جاگرے گی ، بیان
بدھ 12 مئی 2021 22:32

(جاری ہے)
اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی وبربادی کے جہنم میں جاگرے گی۔ شہبازشریف نے کہاکہ بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کررہے ہیں۔
یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا کے بیان کافی نہیں، بے گناہوں کو بچانے کے لئے عملی قدم اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائی نے مسلمانوں کی عیدالفطر کو غم میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔ دریں اثناء اپنے ٹویٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا وطیرہ ہے کہ ایک دن کچھ کہتی ہے اور اگلے دن اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے کرتی کچھ اور ہے۔انہوں نے کہاکہ لاپرواہی اور لاتعلقی کے اس رویے کی جھلک خارجہ تعلقات سمیت گورننس کے تمام پہلوؤں میں عیاں ہے۔ اس نہ ختم ہونے والی غیر یقینی پالیسی سے پاکستان کو بے انتہاء نقصان ہوا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.