پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کی میزبانی ابوظہبی کو ملنے کا امکان

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 10 دن قرنطینہ کرنے کی تجویز دی تو ٹورنامنٹ دو دن تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 مئی 2021 12:45

پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کی میزبانی ابوظہبی کو ملنے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 مئی 2021ء ) ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن چھ کے بقیہ میچوں کی میزبانی متوقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی تحریری اجازت پیر تک ملنے کی امید ہے ۔ تمام ٹیموں کے مقامی کھلاڑی 18 اور 19 مئی کو بالترتیب کراچی اور لاہور میں COVID-19 ٹیسٹ کروائیں گے۔ 20 مئی کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کے ایک ہوٹل میں قیام کریں گے جب کہ پشاور زلمی ، لاہور قلندرز ، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور کے ایک ہوٹل میں قیام کریں گی ۔

(جاری ہے)

22 مئی کو تمام ٹیمیں دو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے ابوظہبی روانہ ہوں گی ، پی ایس ایل چیمپئنز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں کراچی سے روانہ ہوں گی جب کہ پشاور زلمی ، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور سے روانہ ہوں گی۔ تمام ٹیموں کو سات دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا ۔ اگر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 10 دن قرنطینہ کرنے کی تجویز دی تو ٹورنامنٹ دو دن تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔