لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ٹک ٹاکر سے لاتعداد ویڈیوز برآمد

ملزم لڑکیوں کی ویڈیو بنانے کے علاوہ انہیں ہراساں بھی کرتا تھا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 مئی 2021 12:48

لڑکیوں کی  ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ٹک ٹاکر سے لاتعداد ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2021ء) راہگیر لڑکیوں کی موبائل ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے اوباش سے مزید کئی ویڈیوز برآمد کرلی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کے مطابق صابر ٹاؤن کا رہائشی شیخ علی لڑکیوں اور خواتین کی ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے علاوہ انہیں ہراساں بھی کرتا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ ملزم کے خلاف پہلے بھی لڑکیوں کو تنگ کرنے کی شکایت تھی جس پر کاروائی کرکے اسے حراست میں لے کر موبائل سے لاتعداد ٹکٹ ویڈیوز برآمد کر لی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ میں جوڈیشل لاک کی ویڈیو بنانے میں بھی ملوث ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو پاکستانی صارفین کو شدید غصہ دلانے کا باعث بنی۔

ویڈیو ایک آوارہ ٹک ٹاکر کی ہے جو گلی میں اپنے آوارہ دوستوں کے ساتھ کھڑے ہو کر وہاں سے گزرنے والی لڑکیوں کو ناصرف ہراساں کر رہا ہے، بلکہ اپنے اس شرمناک عمل کی ویڈیوز بنا کر انہیں ٹک ٹاک پر بھی اپ لوڈ کر رہا ہے۔ یہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد پاکستانی خواتین صحافیوں اور دیگر شہریوں نے شدید ردعمل دیا۔
❌ Could not extract embed code.
خواتین صحافیوں اور دیگر شہریوں کی جانب سے ایسی شرمناک حرکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام خاص کر پولیس سے درخواست کی گئی کہ خواتین کو سرعام ہراساں کرنے والے ایسے آوارہ افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اور اب پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ بہنوں، بیٹیوں کو پرامن ماحول کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
۔