پی ڈی ایم کا اجلاس مئی کے آخر پر ہوگا،فضل الرحمن نے مشاورت مکمل کرلی

منگل 18 مئی 2021 21:34

پی ڈی ایم کا اجلاس مئی کے آخر پر ہوگا،فضل الرحمن نے مشاورت مکمل کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نے اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں سے رواں ماہ کے آخر میں سربراہی اجلاس بلانے کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم شامل جماعتوں سے اجلاس بلانے اور ایجنڈے پر مشاورت مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ مولانا فضل الرحمن پیپلز پارٹی کی واپسی کے معاملے سابق صدر آصف علی زرداری ،سابق وزیراعظم نوازشریف افتاب احمد خان شیرپاو اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنمائوں بھی مشاورت کر لی ہے۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لانگ مارچ پر مشاورت کی جائے گی ۔