قلعہ سیف اللہ میں دن دیہا ڑے اغواء کا روں نے مولوی غلام نبی کاکڑ کو اغواء کر نے کی کو شش کی ،مولانا محمد شفیق دو لت زئی

لیویز اہلکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ کی ہد ایت پر اغوا ء کا روں کو اسلحہ سمیت گر فتار کر لیا جس پر لیویز اہلکار خراج تحسین کے مستحق ہیں، مرکزی رہنما جمعیت علماء اسلام (س )

اتوار 30 مئی 2021 16:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) جمعیت علماء اسلام (س ) کے مرکزی رہنما و صوبائی ترجمان مولانا محمد شفیق دو لت زئی نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ میں دن دیہا ڑے اغواء کا روں نے مولوی غلام نبی کاکڑ کو اغواء کر نے کی کو شش کی جس پر لیویز اہلکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ کی ہد ایت پر اغوا ء کا روں کو اسلحہ سمیت گر فتار کر لیا جس پر لیویز اہلکار خراج تحسین کے مستحق ہیںحکومت اگر عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی توا ستعفیٰ دے دے ۔

یہاں جا ری کر دہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیا سی و سما جی ، علماء ،صحافیوں کا قتل اور اغواء ہو نا انتہائی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے بلوچستان حکومت عوام کو تحفظ فرا ہم کر نے میں نا کا م ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گز شتہ دنوں کمشنر و ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کی ہدایت پر لیویز نے کا روائی کر تے ہوئے ایڈ ووکیٹ فیض اللہ کاکڑ کو بازیاب کر کے اغوا ء کا روں کو گر فتار کیا اغواء کا ری اب بلو چستان میں معمول بن چکی ہے دن دیہا ڑے انسانی جا نوں کو اغواء کرنا اب معمول بن چکا ہے اگر صوبائی حکومت نے اغواء کا روں کے خلاف کا روائی نہیں کی تو عوام کو مشکلات کے سا تھ خطرات بھی لا ئق ہو ں گے انہوں نے کہاکہ قلعہ سیف اللہ کی عوام نے یہ عہد کیا ہے کہ اغواء کا ری سمیت دیگر مسائل پر ہم لیویز ، پو لیس و انتظامیہ کے سا تھ ہر قسم کا تعاون کریں گے کمشنر قلعہ سیف اللہ و ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے اغوا ء کا رواں کے خلاف جو اقدامات اٹھائے ہیں اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔