ریما کی امریکہ میں بارش کے دوران بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی

اداکارہ ریما خان کی اس ٹک ٹاک ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں

پیر 31 مئی 2021 11:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) ماضی میں لالی ووڈ کو سٴْپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ ریما خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنی بارش میں بنائی گئی ویڈیوشیئر کی،ریما خان نے امریکا کی بارش میں گلوکار سجاد علی کے گانے پر ٹک ٹاک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان جنہوں نے ماضی میں سپرہٹ فلم کی جو کہ آج بھی لوگ شوق سے دیکھتے ہیں،حال ہی میں ریما خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں امریکا کی بھیگی سڑکوں پر واک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریما خان نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو گلوکار سجاد علی کے مقبول ترین گانے ’بارش‘ پر بنائی،اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں ’بارش‘ لکھا اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ’یہ سجاد علی کا بہترین گانا ہے۔ریما خان کی اس ٹک ٹاک ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں،ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریما خان امریکا کی بارش اور خوبصورت موسم سے کافی لطف اندوز ہورہی ہیں۔