مقبوضہ جموں کشمیر میں 6 لاکھ بچے یتیم ہو چکے ہیں، مشعال ملک

جمعہ 4 جون 2021 13:23

مقبوضہ جموں کشمیر میں 6 لاکھ بچے یتیم ہو چکے ہیں، مشعال ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہاہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 6 لاکھ بچے یتیم ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عالمی سطح پر جارحانہ عزائم کا شکار معصوم بچوں کا دن منایا گیا ،جن معصوموں کی وجہ سے اللہ نے اس دنیا کو جنت بنایا، وہ اتنے معصوم اور بے بس کیوں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 6 لاکھ بچے یتیم ہو چکے ہیں، کشمیر میں بچوں سے ان کا بچپن 70 سالوں سے چھین لیا گیا،ہر کشمیری کا بچپن خون کے آنسو روتا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں کو جیلوں میں ٹارچر کیا جاتا ہے، ریپ کیا جاتا ہے،ہندوستان کی دہشتگرد فوج بچوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کرتی ہے۔