والدین متوجہ ہوں، سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فیکیشن جاری

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صبح پنجاب بھر کے سرکاری سکول 7 بجے لگیں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 10 جون 2021 11:30

والدین متوجہ ہوں، سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فیکیشن جاری
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد بلال عباسی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صبح پنجاب بھر کے سرکاری سکول 7 بجے لگیں گے۔ پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں کو ساڑھے گیارہ بجے جبکہ نہم ودہم کلاس کو چھٹی بارہ بجے ہوگی۔

(جاری ہے)

خٰیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں تمام تعلیمی اداروں کو کھول دیا گیا ہے۔ تاہم گرمی شدت میں شدید اضافے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی صحت کے حوالے سے پریشان ہیں۔ محکمہ تعلیم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی ہدایات کی روشنی میں صرف پچاس فیصد بچوں کو مختلف دنوں میں سکول بلانے کا کہا ہے جبکہ ساتھ ساتھ تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :