سندھ کابینہ کا اجلاس 15جون کو طلب کرلیا گیا

کابینہ اجلاس میں تنخواہوں و پنشن میں اضافے سے متعلق سفارشات کی منظوری دے گی

جمعہ 11 جون 2021 00:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) سندھ کابینہ کا اجلاس 15جون کو طلب کرلیا گیا جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری لی جائے گی،اجلاس میں سندھ کابینہ اجلاس میں تنخواہوں و پنشن میں اضافے سے متعلق سفارشات کی منظوری دے گی، سندھ کے ٹیکس ٹارگٹ، شرح کی تفصیلات سندھ کابینہ میں پیش کی جائیں گی، یونیورسٹی آف میرپورخاص کا چارٹر بھی سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا،واضح رہے کہ سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ 15جون کو پیش کرے گی، سندھ کا بجٹ وزیر اعلی مراد علی شاہ بطور وزیر خزانہ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے، بجٹ کا حجم 12 کھرب روپے سے زائد ہوگا