حج بیت اللہ اور عید الاضحیٰ کی آمد میں کم وقت رہ گیا

ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی قعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہوگی

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 جون 2021 21:12

حج بیت اللہ اور عید الاضحیٰ کی آمد میں کم وقت رہ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2021ء) حج بیت اللہ اور عید الاضحیٰ کی آمد میں کم وقت رہ گیا، یکم ذی قعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات 29 شوال کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ماہ ذی قعدہ کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس بلایا گیا۔ اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اس دوران ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے بھی رابطہ رکھا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران ملک کے کسی بھی علاقے میں ذی قعدہ کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ چاند کی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا، لہذا ماہ شوال 30 ایام کا ہو گا، جبکہ یکم ذی قعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ جبکہ وزارت مذہبی امور نے بھی 12 جون بروز ہفتہ سے ماہ ذی قعدہ کے آغاز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ یوں اب حج بیت اللہ اور عید الاضحیٰ کی آمد میں اب صرف 40 دن کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان میں یکم ذی الحج 11 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔