اسد عمر سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ملاقات، مختلف امورپر گفتگو
کشمیری بھائیوں کے مسائل کے لئے تعاون جاری رہے گا اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، اسد عمر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن کو مزید تیز کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں،این سی اوسی اجلاس میں فیصلہ
جمعہ 11 جون 2021 19:00
(جاری ہے)
وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ کشمیری بھائیوں کے مسائل کے لئے تعاون جاری رہے گا اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ اسد عمر نے آزاد کشمیر میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے وفاق کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں بڑے ویکسینیشن سنٹر اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بنائے گی۔
وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر میں انتخابات سے قبل ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔بعد ازاں اپنے ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہاکہ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن کو مزید تیز کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت بڑے ویکسی نیشن سینٹر اور موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بنائے گی۔ آزاد کشمیر میں الیکشن کی وجہ سے اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے سیزن کی وجہ سے ویکسی نیشن تیز کرنا ضروری ہے۔مزید اہم خبریں
-
دہشتگردی کے متاثرین کو آن لائن ہراسانی سے بچانے کا یو این اقدام
-
یاد سے شفاء: اقوام متحدہ کا دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت
-
کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری، امدادی کارکنوں کا انتباہ
-
یورپ میں زچگی کے دوران اموات میں دوبارہ اضافہ، ڈبلیو ایچ او رپورٹ
-
غزہ: ملبہ ہٹانے کے دوران 19 بچوں سمیت 50 لاشیں بازیاب، یو این
-
ماحول دوست توانائی کو زمین چاہیے لیکن کیا یہ اس کا تحفظ بھی کرے گی؟
-
یو این کا کانگو میں ایبولا ویکسین کی 70,000 خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان
-
یوکرین پر روس کے ڈرون و میزائل حملے قابل مذمت، یو این چیف
-
ہمیں اطلاع تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عدالت کے فیصلے سے ناراض ہیں
-
حکومت کو پسند ہو یا نہ ہولیکن بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں
-
حکومت کو توہین عدالت کی کاروائی کا کوئی ڈر نہیں وہ سمجھتے ہیں دنیا بدل چکی ہے
-
اپوزیشن جماعتیں بلاول بھٹو کو ساتھ ملا کر شہبازشریف حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.