مظفرآباد،حلقہ ایک کوٹلہ کے نواحی علاقے پینٹھ میں نوسر باز گروپ متحرک

لوکل گورنمنٹ کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے پائپ اور 20سالہ پرانی ٹینکی کو مرمت کرکے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرلئے

ہفتہ 12 جون 2021 16:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) حلقہ ایک کوٹلہ کے نواحی علاقے پینٹھ میں نوسر باز گروپ متحرک ، لوکل گورنمنٹ کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے پائپ اور 20سالہ پرانی ٹینکی کو مرمت کرکے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرلئے ، ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ ایک کوٹلہ کے نواحی علاقے میں منظور اعوان اور سلیم اعوان سمیت دیگر گروپ نے وزیر حکومت سے سڑک کے نام پر 15لاکھ روپے لوکل گورنمنٹ کی ملی بھگت سے حاصل کرکے لوگوں کی زمینوں پر زبردستی سڑک نکالی ، جبکہ گائوں کے نام پر پہلے 2لاکھ کی واٹر سپلائی کی اسکیم بھی لی گئی جبکہ 1لاکھ ٹینکی کے نام پر جبکہ ٹوٹل تین لاکھ کی اسکیم گائوں کو دینے کے بجائے ،منظور اعوان ، سلیم اعوان ، اقبال اور محمد جان کے گھر میں لگائی گئی جہاں لوکل گورنمنٹ کے عملے نے دیسی مرغیوں کے تحفے لے کر سب اوکے کردیا ، عوام کا کہنا ہے کہ احتساب بیورو کاروائی نہیں کرتی کیونکہ وزیر حکومت کے داماد کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا، سڑک کے فنڈز ریاض مغل نامی شخص نے لے کر لوگوں کی زمینوں پر سے زبردستی سڑک نکالی جبکہ اب پانی کے نام پر ہڑپ کرگئے ، گائوں پانی کی بوند بوند کو ترس گیا ، کوئی پوچھنے والا نہیں ، اسلم اعوان جو راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں پلاٹوں کی خرید و فروخت میں لوگوں کو چونا لگا چکا ہے ، یہ نوسرباز گروپ کو بااثر شخصیتوں کی اسپورٹ حاصل ہے جس کی وجہ سے بار بار بچ جاتے ہیں ، احتساب بیورو فوری طور پر ایکشن لے کر محکمہ لوکل گورنمنٹ کو بھی شامل تفتیش کرے بصورت دیگر عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔