
استعفیٰ بھی نہیں دے رہے، الیکشن بھی لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی جوائن کرلیں، بلاول بھٹو کا پی ڈی ایم کو مشورہ
ہم نے پی ڈی ایم میں واپس جانے کی نہ خواہش ظاہر کی نہ درخواست دی، ہم پی ڈی ایم کا نوٹس پھاڑ چکے اور آپ بار بار کیوں کہہ رہے ہو ان کو نہیں لیں گے؟ ہم آنا بھی نہیں چاہتے ، آپ کی مہربانی، اگرپی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی اور اے این پی نہیں تواحتجاج کے بغیرسیدھا استعفے دیتے، بلاول بھٹو
دانش احمد انصاری
ہفتہ 12 جون 2021
23:31

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد ہے، سیاسی اختلاف ہوسکتے ہیں، پارلیمان میں ہم ایک ہیں اور ہم نےقائدحزب اختلاف کو اختیار دیا ہے۔
بلاول کا مزید کہنا تھاکہ معاملہ صرف استعفے کا تھا، ایک سال تک استعفیٰ استعفیٰ کرتے رہے تو اب استعفے دیں، آپ استعفیٰ بھی نہیں دے رہے اور الیکشن بھی لڑ رہے ہیں، جب پیپلز پارٹی کے ہی مؤقف پر چلنا ہے تو پیپلز پارٹی ہی جوائن کرلیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انقلابیوں کو یہی سمجھا رہاہوں کہ عمران خان کیلئے میدان نہ چھوڑيں، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم جمہوری تحریک ہی نہیں۔ بجٹ کے حوالے پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ مہنگائی تاریخی سطح پر ہے، مہنگائی کی شرح افغانستان سے بھی زیادہ ہے، ملک میں تاریخی بے روزگاری ہے، جتنی بےروزگاری اس حکومت میں ہوئی ماضی میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اکنا مک سروے میں مہنگائی اور بیروزگاری کا ذکر تک نہیں، گزشتہ روزعوام دشمن بجٹ پیش کیاگیا، حکومت تنخواہوں میں اُتنا اضافہ کرےجتنا مہنگائی میں اضافہ کیا۔ فرخ شاہ کی گرفتاری پر بلاول کا کہنا تھاکہ آج آپ نے میرے کارکن کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے، یہ سمجھ رہے ہیں کہ کسی سیاست دان کے بیٹے کو گرفتار اور بیوی کو دھمکا کر اپنا راج قائم کرسکتے ہیں تو یہ یاد رکھیں کہ ہم انہیں چھوڑیں گے نہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.