پشاورزلمی کے ساتھ پی ایس ایل چھ کا سفر شاندار رہا ، ڈیوڈ ملر

دوبارہ زلمی کی نمائندگی اور پی ایس ایل کھیلنا چاہوں گا ،بیان

پیر 14 جون 2021 21:32

پشاورزلمی کے ساتھ پی ایس ایل چھ کا سفر شاندار رہا ، ڈیوڈ ملر
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) جنوبی افریقا کے اسٹار بلے باز ڈیوڈ ملر نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل چھ کا سفر شاندار رہا ، پشاور زلمی فیملی کی طرح ہے، اچھا وقت گزرا۔ اپنے بیان میں ڈیوڈملر نے کہا کہ پشاور زلمی مینجمنٹ نے فیملی کی طرح ٹیم کا ماحول رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈملرنے کہا کہ نیشنل ڈیوٹی کے لیے اچھی یادوں کے ساتھ واپس جارہا ہوں ، دوبارہ زلمی کی نمائندگی اور پی ایس ایل کھیلنا چاہوں گا ، ڈیوڈملر نے کہا کہ زلمی فینز کا شکریہ جنہوں نے زبردست سپورٹ کی ،ان حالات میں فیملی سے دور فینز کی سپورٹ حوصلہ دیتی ہے۔

جنوبی افریقاکے ڈیوڈملر، ویسٹ انڈیز کے فیبین ایلن اور فیڈل ایڈورڈز نیشنل ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوگئی. یہ کھلاڑی جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شریک ہوں گے۔