
کراچی،ماڑی پور پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی سنچری کرنیوالے دو ملزم دھرلئے،سکھن پولیس نے سوشل میڈیا کی مدد سے ڈکیت کو گرفتار کرلیا
پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران منشیات فروش،موٹرسائیکل لفٹرز،غیر اخلاقی حرکتوں میں ملوث3خواتین سمیت دیگر جرائم میں ملوث37 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں،موبائل فونز،گٹکا ،چھالیہ ودیگر سامان برآمد کرنے کادعویٰ
منگل 15 جون 2021 11:55
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا میں ملزمان کی ڈیفنس کے علاقے میں لوٹ مار کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی فوٹیج میں ملزمان کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔
سکھن پولیس نے مہران ہائی وے پورٹ قاسم کے قریب سے ملزم سید وقار شاہ کو گرفتار کرلیا موچکو پولیس نے دوران چیکنگ حب چوکی بلوچستان کی جانب سے آنے والی ہائی روف سے 10 کٹے وزنی 548 کلو گرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرکے ڈرائیور الیاس کو گرفتار کرلیا ،پی آئی بی پولیس نے منشیات فروش صدیق اللہ ولد عظمت اللہ کوگرفتار کرکے سات کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔مدینہ کالونی پولیس نے روبی موڑ سعید آبادپر دوران چیکنگ دو موٹرسائیکل سوار ملزمان عبداللہ ولد ابراہیم اور محمد فاروق ولد عبدالحمید کو گرفتار کرکے قبضہ سے منشیات برآمد کی۔۔شاہ لطیف پولیس نے گھر پر قبضے سمیت غیر اخلاقی حرکتوں میں ملوث 3 عورتوں سمیت 6 ملزمان ثمرہ، نازیہ، آسیہ، الطاف، تنویر اور حسین راجپرکو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔سعید آباد پولیس نے دو منشیات فروش منشاء اور باز محمد، موچکو پولیس نے لاکھوں مالیت 548 کلو گرام چھالیہ برآمد کرکے ملزم الیاس ،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گٹکاماوا کے کارخانوں پر چھاپہ مار کر 7 ملزمان محمد یوسف، حاجی معین ، افنان، محبوب، صلاح الدین، محمد اقبال ا ورمحمد اقبال کو گرفتار کرلیامزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.