ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان
نواز شریف نے ہمیں دھوکا دیا، ہم نے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو بہت عزت دی اور چھوڑا نہیں، لیکن نواز شریف کی فطرت میں وفا کرنا نہیں ہے، ہم پیپلز پارٹی سے اسی دن سے رابطے میں تھے، امید ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو عزت دیں گے، ثناء اللہ زہری
دانش احمد انصاری
منگل 15 جون 2021
22:22
(جاری ہے)
نواب ثنا اللہ زہری، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور رفقا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ کیا، باقاعدہ شمولیت کا اعلان آئندہ چند روز میں مرکزی قیادت کے ساتھ کنونشن میں کیا جائے گا۔
اجلاس میں عبدالقادر بلوچ نے مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت سے متعلق شرکا سے رائے طلب کی، ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ لوگ ڈرائنگ روم میں فیصلے کرتے ہیں، ہم عوامی لوگ ہیں اپنے لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں اور مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔ثنا اللہ زہری نے کہا میں پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے دعوت دیے جانے پر مشکور ہوں۔انھوں نے نواز شریف پر شدید تنقید کی، اور انھیں فطرتاً دھوکے باز قرار دیا، کہا نواز شریف نے ہمیں دھوکا دیا، ہم نے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو بہت عزت دی اور چھوڑا نہیں، لیکن نواز شریف کی فطرت میں وفا کرنا نہیں ہے، ہم پیپلز پارٹی سے اسی دن سے رابطے میں تھے، امید ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو عزت دیں گے۔نواب ثنا اللہ زہری نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہم اپنی جماعت بنانے کا سوچ رہے تھے، اور ہم اپنی سیاسی جماعت بنانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عبد القادر بلوچ نے اجلاس میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیں شمولیت کی دعوت دی ہے، زرداری صاحب کو کہا کہ عزت کریں گے اپنی بے عزتی برداشت نہیں کریں گے۔عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ انھیں غیر مشروط طور پر شامل ہونے کا کہا گیا ہے مگر ہم پوزیشن چاہتے ہیں۔انھوں نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یہ وہ جماعت ہے جس نے ہمارے خواتین کی بے عزتی کی۔مزید اہم خبریں
-
ایران امریکا مذاکرات کےحوالے سے بڑی پیش رفت
-
ٹرمپ اور پوپ میں مصالحت کی روبیو کی کوشش کتنی کامیاب رہی؟
-
معرکہ حق میں سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان کے نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
-
190 ملین پاؤنڈ کیس‘ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت‘سلمان صفدرکودلائل کا آخری موقع
-
9 مئی کے مقدمات میں اسد عمر، شیخ امتیاز سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع
-
ٰ شہید عبدالرزاق جھرنا کی قربانی آمریت کے خلاف جدوجہد کی تاریخ کا روشن باب ہے،بلاول بھٹوزرداری
-
اب صارفین کے ماہانہ بلوں پر واضح طور پر بتایا جائے گا کہ اُنہیں اس مہینے میں کتنی رقم کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے
-
ّسپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی
-
خاور مانیکا پر تشدد کیس‘ ملزم انصر کیانی کی عدم پیشی پر عدالت کا برہمی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.