پاکستانی سے مسافر پروازوں کو جلد متحدہ عرب امارات آمد کی اجازت ملنے کا عندیہ
اماراتی حکام سے بات چیت جاری ہے، جلد پی آئی اے کو امارات کیلئے پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت مل جائے گی: پاکستانی سفیر افضال محمود
محمد علی بدھ 16 جون 2021 00:35
(جاری ہے)
اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جو نیا سرکلر جاری ہوا ہے، اس کے مطابق تمام مسافروں کو امارات پہنچنے کے فوراً بعد 14 روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔
ان افراد کو قرنطینہ کے دوران کم از کم 10روز ٹریکنگ ڈیوائس بھی پہننا ہو گی۔یہ ڈیوائسز شارجہ، ابوظبی اور راس الخیمہ ایئرپورٹ پر اترنے والے مسافروں کودی جا چکی ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستان ، بھارت، نائیجیریا، نیپال اور یوگنڈا سے چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے آنے والے مسافر پہنچتے ساتھ ہی پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔ پھر قرنطینہ کے چوتھے روز اور پھر آٹھویں روز بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانے لازمی ہوں گے۔ جبکہ ان ممالک سے دُبئی آنے والوں کو 10 روز آئسولیشن میں اور گزارنے کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا۔ واضح رہے کہ اماراتی حکام نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر عائد پابندی کی مُدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔ چند روز پہلے حکام نے پاکستانی مسافروں کے امارات واپسی پر عائد پابندی کی مُدت میں 30 جون تک کی توسیع کی تھی تاہم اب نئے اعلان کے مطابق یہ پابندی بڑھا کر7جولائی تک کر دی گئی ہے۔اتحاد ایئر کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے امارات واپسی پر عائد پابندی میں 7 جولائی کے بعد مزید توسیع بھی ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے ہزاروں اماراتی ویزہ ہولڈرز کی اگلے ایک ماہ تک واپسی نہیں ہو سکے گی۔ اس فیصلے نے ہزاروں پاکستانیوں کو مایوس کر دیا ہے۔ کیونکہ امارات جلد واپسی نہ ہونے سے ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ جبکہ کئی پاکستانیوں کے امارات میں تعلیم کا سلسلہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔یو اے ای ایوی ایشن حکام نے 7 جولائی تک توسیع کا جو حکم نامہ جاری کیا ہے اس کے مطابق یہ پابندی پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا اور جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پر لگائی گئی ہے۔ امارات کی جانب سے 12 مئی سے پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے آنے والی مسافر پروازوں پر بھی عائد کی گئی تھی۔جس کی وجہ ان ممالک میں کورونا کیسز بڑھنا بتائی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.