بھارت میں ٹوئٹر کا محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم

بھارت میں اب ٹوئٹر عہدیداران کوغیر قانونی اور اشتعال انگیز مواد پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا

بدھ 16 جون 2021 16:26

بھارت میں ٹوئٹر کا محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) بھارت میں ٹوئٹر کا محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم کردیا گیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں اب ٹوئٹر عہدیداران کوغیر قانونی اور اشتعال انگیز مواد پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومتی عہدیدار نے کہا کہ آئی ٹی کے نئے قواعد پر عمل پیرا نہ ہونے پر ٹوئٹر کا محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم کردیا گیا ہے اوراب اگر اس کیخلاف کوئی کیس درج ہوا تو ٹوئٹر عہدیداران کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گزشتہ روز ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس نے عبوری چیف (تعمیل افسر)مقرر کردیا ہے جس کی تفصیلات براہ راست آئی ٹی وزارت کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔واضح رہے کہ بھارت میں 25 مئی سے آئی ٹی کے نئے قواعد کا اطلاق ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :