پاکستان میں اس وقت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 1کروڑ 40لاکھ ہی3لاکھ 33ہزار سے زائد بلوچستان میں آباد ہیں، اروین پولیکر

افغانستان میں بیرونی افواج کی واپسی کے عمل کے بعد لوگوں کی ہجرت خارج ازامکان نہیں ،پاکستان میں نئے مہاجرین کی آمد کا فیصلہ حکومت پاکستان کریگی ، سربراہ اقوام متحدہ ادارہ برائے مہاجرین بلوچستان

بدھ 16 جون 2021 16:56

پاکستان میں اس وقت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 1کروڑ 40لاکھ ہی3لاکھ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے صوبائی سربراہ اروین پولیکر(ERVIN POLICAR) نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 1کروڑ 40لاکھ ہے جن میں سے 3لاکھ 33ہزار سے زائد بلوچستان میں آباد ہیں، صوبے کے 10مہاجرین بستیوں میں48ہزار700جبکہ کوئٹہ میں 1لاکھ 83ہزار سے زائد افرا د مقیم ہیں، افغانستان میں بیرونی افواج کی واپسی کے عمل کے بعد لوگوں کی ہجرت خارج ازامکان نہیں ہے پاکستان میں نئے مہاجرین کی آمد کا فیصلہ حکومت پاکستان کریگی عالمی یوم مہاجرین کو پالیسی سازی میں مہاجرین کی شمولیت کے طور پر منایا جائیگا، یہ بات انہوں نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اروین پولیکر(ERVIN POLICAR) نے کہا کہ پاکستان دنیا میں مہاجرین کو پناہ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے جس طرح پاکستان نے مہاجرین کی مہمان نواز ی کی ہے وہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت پروف آف رجسٹریشن کے حامل مہاجرین کی تعداد 1کروڑ 40لاکھ ہے جن میں سے 3لاکھ 33 ہزار 122بلوچستان میں آباد ہیں جن میں سے 1لاکھ 83ہزار 379کوئٹہ، 95ہزار 43دیہی علاقوں جبکہ 48ہزار 700مہاجرین کے لئے قائم 10بستیوں میں آباد ہیں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں مہاجرین کو تعلیم ، صحت کی سہولیات تک رسائی دی گئی ہے جو کہ خوش آئند ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو اب تک انسداد کورونا وائرس ویکسین بھی لگائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے پی پی ای کٹس ، سولر پینل ، بیت الخلاء کی سہولیات فراہم کی ہیں بلوچستان حکومت کو 10ایمبولینس، فاطمہ جناح ہسپتال کے لئے آکسیجن پلانٹ ،بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی یورولوجی کو ، جامعہ شافیہ کو جدید مشنری عطیہ کی ہیں جبکہ مستقبل میں فاطمہ جناح ہسپتا ل کوئٹہ میں جدید سی ٹی اسکین مشین بھی فراہم کی جائیگی، آئندہ سال صوبے میں9اسکولوں کو تعمیر کیا جائیگا ہماری ترجیح ہے بچیوں کی زیادہ سے زیادہ تعلیم پر زور دیا جائے ساتھ ہی اعلیٰ تعلیم کے مواقع بھی پیدا کئے جائیں جس سے نہ صرف مہاجرین بلکہ مقامی آبادی کو بھی بہتر سہولیات ملیں گی کورونا وائرس کے دوران صوبائی حکومت کو ہینڈ واش، ویکسین کے لئے کولڈ اسٹوریج فراہم کی گئی ہے جبکہ جلد ہی موبائل کولڈ اسٹوریج بھی فراہم کی جائے گی تاکہ دور دراز علاقوں میں مقیم مہاجرین کو انسداد کورونا وائر س ویکسین لگائی جاسکے انہوں نے کہا کہا مہاجرین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے غوث آباد اور ہزارہ ٹائون میں تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں و ہ ہنر سیکھنے کے بعد اپنے لئے خود روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رواں سال اب تک 350مہاجرین رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس گئے ہیںجبکہ گزشتہ سال بھی 1000سے زائد لوگ واپس گئے تھے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے افواج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے جبکہ میڈیا کے ذریعے بھی بہت سی معلومات آرہی ہیں جنہیں مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات خارج ازامکان نہیں ہے کہ ایک بار پھر سے مہاجرین پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں مہاجرین کو آنے دینے کا فیصلہ حکومت پاکستان کریگی لیکن اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین اسلام آباد کی سطح پر اس صورتحال پر غور کر رہا ہے اگر ادارے سے مدد اورتعاون طلب کیا گیا توہم اس سلسلے میں ضرور اپنی رائے دیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے نادرا کے ذریعے افغان مہاجرین کی ری ویری فیکشن کا عمل بھی شر وع کردیا ہے انہوں نے کہ یو این ایچ سی آر پاکستان حکومت کے مہاجرین کی میزبانی کے مالی بوجھ کو کم کرنے میں معاونت فراہم کر رہا ہے جس میں امریکہ، یورپی یونین، آسٹریلہ، فرانس، ڈنمارک، قطر، چاپا ن سمیت کئی دیگر ممالک اسکا ساتھ دے رہے ہیںانہوں نے کہا کہ امسال 20جون کو عالمی یوم مہاجرین کو پالیسی سازی میں مہاجرین کی تعلیم، صحت، کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں شمولیت کے طور پر منایا جائیگا ۔