مصباح الحق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے منتظر

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا منتظر ہوں، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی فیس بک پوسٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 جون 2021 17:00

مصباح الحق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے منتظر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جون 2021ء ) پاکستان مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پہلے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے قبل اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں 18 جون سے سائوتھمپٹن کے روز باؤل میں آمنے سامنے ہوں گی ۔ مصباح الحق نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ’’ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا منتظر ہوں‘‘۔

یاد رہے کہ پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2019ء میں شروع ہوئی تھی اور ہندوستان اور نیوزی لینڈ مختلف ٹیسٹ حریفوں کے خلاف کھیلنے کے بعد ٹاپ ٹو میں شامل ہوئے تھے۔ دوسری جانب آئی سی سی نے پہلی ٹیسٹ چیمپئن کو مالا مال بنانے کا اعلان کردیا جب کہ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ابتدائی ایڈیشن کا فائنل 18 جون سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، چیمپئن شپ کیلیے آئی سی سی نے انعامی رقم کا اعلان کردیا، فاتح سائیڈ کو 16 لاکھ ڈالر کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ گرز بھی دیا جائے گا، ہارنے والی ٹیم کو بھی 9 سائیڈز میں دوسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے 8 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹیڈنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ٹیم کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے، چوتھے نمبر کی ٹیم 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر پائے گی، پانچویں نمبر پر رہنے والی ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ٹیم کا پانچواں نمبر ہے، چھٹے نمبر کی ٹیم بھی ایک لاکھ ڈالر حاصل کرے گی۔