بچپن سے دو اداکاراوں پر کرش رہا ہے، محسن احسن اکرام

پچھلے 20 سالوں میں جوان ہوا مگر میری پسندیدہ اداکارائیں ماہ نور بلوچ اور ایمان علی تا حال بڑی نہیں ہوئی ہیں ، اداکار

بدھ 16 جون 2021 18:35

بچپن سے دو اداکاراوں پر کرش رہا ہے، محسن احسن اکرام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کے منگیتر اداکار احسن محسن اکرام کے ایک بیان نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔شوبز انڈسٹری کی جوڑیوں میں حال ہی میں منگنی کر کے شامل ہونے والی منال خان اور احسن محسن اکرام کی جوڑی کے چرچے تو اس وقت ہر سو ہیں۔تاحال سوشل میڈیا سائٹس پر منال خان کی جانب سے منگنی کے موقع پر کی گئی تیاری اور منگنی کے دوران بنائی گئی ویڈیوز اور تصویریں زیر گردش ہیں۔

ایسے میں انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام چند سوالوں کے جواب دے رہے ہیں، احسن محسن اکرام خود ہی سوال پڑھ رہے ہیں اور کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے جواب دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے ہاتھوں میں ایک کارڈ پر سوال لکھا ہے کہ اس مہینے ان کے ساتھ سب سے اچھا کونسا واقعہ پیش آیا ۔اس کا جواب دیتے ہوئے احسن محسن اکرام کے منہ سے اچانک سے نکلا ہے کہ شادی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جواب کے بعد احسن محسن خود بھی حیران رہ گئے ہیں اور کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس کلپ کو کاٹ دیجئے گا۔

مزید سوالوں کے جواب دیتے ہوئے احسن محسن نے بتایا کہ ان کو بچپن سے پاکستان کی دو اداکاراوں پر کرش رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے 20 سالوں میں جوان ہو گئے ہیں مگر ان کی پسندیدہ اداکارائیں تا حال بڑی نہیں ہوئی ہیں اور ان دونوں اداکارائوں کے نام ہیں ماہ نور بلوچ اور ایمان علی۔