بھارت میں پونم پٹاخے اور پونم پھلجھڑیاں متعارف کروا دی گئیں

یہ تصویر دیکھ کر مجھے یقین نہیں آ رہا، میں یہ خریدنے کے لیے بے تاب ہوں،پونم پانڈے

منگل 21 اکتوبر 2025 12:30

بھارت میں پونم پٹاخے اور پونم پھلجھڑیاں متعارف کروا دی گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) بھارتی اداکارہ اور میڈیا پرسنالٹی پونم پانڈے اس وقت حیران رہ گئیں جب انھوں نے ممبئی میں آتش بازی کے سامان پر اپنی تصاویر اور نام لکھا دیکھا جن پر پونم پٹاخہ اور پونم پھلجھڑی تحریر تھا۔اتر پردیش کے شہر کانپور سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ پونم جو اپنے متنازع پہناوے اور بولڈ فوٹو شوٹس کے حوالے سے معروف ہیں، نے دیوالی 2025 کے موقع پر اپنے ساتھ ہونے والے اس دلچسپ اور پرمزاح اقدام پر حیران ہوئیں۔

واضح رہے کہ پونم 2011 میں خطروں کے کھلاڑی 4 کی کنٹسٹنٹ رہنے کے علاوہ 2022 کے لاک اپ سیزن ون میں بھی شامل رہی ہیں۔پونم پانڈے جو کہ اداکاری کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں، انکے ایک دوست نے ممبئی کے ایک اسٹال پر ان کے نام اور تصاویر والے پٹاخے دیکھے تو فورا پونم کو سوشل میڈیا کے ذریعے اس سے آگاہ کیا اور یہ پٹاخے اور پھلجھڑیاں انھیں دکھائیں، جس پر پونم پانڈے خوشگوار حیرت کا شکار ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ویڈیو کال پر ہنستے ہوئے اسٹال کا پتہ پوچھا اور اپنے دوست سے کہا کیا واقعی آپ سنجیدہ ہیں یہ تصویر دیکھ کر مجھے یقین نہیں آ رہا، میں یہ خریدنے کے لیے بے تاب ہوں۔ پونم پٹاخہ اور پونم پھلجھڑی پر لگی تصویر میں وہ سرخ آف شولڈر لباس میں نظر آرہی ہیں۔