کھل نائیک کا کردارخاص طور پر سنجے دت کے لیے لکھا گیا تھا ، ڈائریکٹر

منگل 21 اکتوبر 2025 17:02

کھل نائیک کا کردارخاص طور پر سنجے دت کے لیے لکھا گیا تھا ، ڈائریکٹر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے کہا ہے کہ ان کی مقبول ترین فلم کھل نائیک میں سنجے دت کا کردار خصوصی طور پر ان کے لیے تیار کیا گیا تھا۔انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سبھاش گھئی نے کہا کہ اس کردار میں بیٹے اور ولن دونوں کی خصوصیات موجود تھیں اور سنجے دت کی اداکاری نے ان جذبات کو بہترین انداز میں پیش کیا۔

سبھاش گھئی نے کہا کہ کئی اداکاروں نے اس کردار کے لیے کوشش کی، مگر وہ ہمیشہ سنجے دت کو ہی ترجیح دیتے رہے، سنجے دت کی آنکھوں میں ایک خاص معصومیت اور بھولپن ہے جو اس کردار کے لیے نہایت ضروری تھا۔مڈ ڈے میگزین کی رپورٹ کے مطابق، کھل نائیک کا سیکوئل بھی متوقع ہے، اس کے لیے ایک بڑے پروڈکشن ہاس نے حقوق حاصل کر لیے ہیں، اور سنجے دت دوبارہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

سیکوئل میں انہیں جیل سے رہائی کے بعد دکھایا جائے گا، اور کہانی نئے کرداروں کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ یہ فلم صرف ہندی میں نہیں بلکہ دیگر زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی، جس میں ایسے کرداروں کی کہانیاں شامل ہوں گی جو حالات کے دبا اور مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بالی وڈ کی کلاسک فلم کھل نائیک کو ریلیز ہوئے 32 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، لیکن آج بھی فلم کے شائقین اسے یاد رکھتے ہیں اور اسے ایک کلٹ مووی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :