اداکار عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے اپنی مکمل ذہنی صحت کی خبر شیئر کردی

منگل 21 اکتوبر 2025 17:07

اداکار عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے اپنی مکمل ذہنی صحت کی خبر شیئر ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) بھارتی اسٹار اداکار عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے اپنی مکمل ذہنی صحت کی خبر شیئر کردی۔28 سالہ ایرا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ذہنی صحت سے متعلق تازہ اطلاعات شیئر کیں اور لکھا کہ میں اب تھراپی نہیں کروا رہی ہوں۔عامر خان کی صاحبزادی ہمیشہ ذہنی صحت پر کھل کر گفتگو کرتی ہیں، اس بار انہوں نے کہا کہ وہ تھراپی مکمل کرواچکی ہیں، مجھے معالج نے اپنی ذہنی حالت خود سنبھالنے کے قابل بنادیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرا خان نے مزید کہا کہ وہ مسلسل 8 سال سے تھراپی یعنی سائیکو اینالیسس کروا رہی تھیں، ان کے ہر ہفتے 3 سیشنز ہوتے تھے، فی الحال ادویات لے رہی ہوں، میں اب ڈپریشن کے بجائے ریمیشن یعنی اب حالت بہت بہتر ہے۔اداکار کی صاحبزادی نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی زندگی بہتر اور پراعتماد انداز میں گزار رہی ہوں، اگر مجھے پھر کبھی لگا کہ مجھے ذہنی صحت کیلیے علاج کی ضرورت ہے تو میں ہچکچاہٹ کا شکار نہیں بنوں گی۔انہوں نے پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں نے تھراپی میں گریجویشن کرلی ہے۔ان کے اس اعلان کو ان کے شوہر نوپور شکھرے، فلمی شخصیات اور مداحوں نے سراہا اور ان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔