فلم’’ دیمک‘‘ نے عالمی سطح پر بھی فلم بینوں کو سحر میں جکڑلیا

منگل 21 اکتوبر 2025 12:30

فلم’’ دیمک‘‘  نے عالمی سطح پر بھی فلم بینوں کو سحر میں جکڑلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) پاکستان میں جیو فلمز کی کامیاب ہارر فلم دیمک نے عالمی سطح پر بھی فلم بینوں کو سحر میں جکڑ لیا۔پاکستان میں 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پاکستانی ہارر فلم دیمک کے دنیا بھر میں چرچے عام ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپ کے سنیماگھروں میں مختلف کمیونیٹیز نے فلم میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔فلم دیمک کے پروڈیوسر سید مراد علی اور ہدایت کار رافع راشدی ہیں جب کہدیمک مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے تحت ریلیز کی گئی ہے۔واضح رہے کہ جیو فلمز اس سے قبل بھی خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور گلاس ورکر جیسی سپرہٹ اور شاہکار فلمیں پیش کر چکا ہے۔