الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کو فنون لطیفہ کی تعلیم و تربیت کے لئے کھول دیا گیا

پینٹنگ ،اداکاری،ووکل،ستار ،گٹار،ہارمورنیم،بانسری،طبلہ،سارنگی،کی بورڈ و دیگر 12ڈسپلن میں تعلیم دی جا رہی ہے‘فرحت جبیں

جمعرات 17 جون 2021 15:56

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کو فنون لطیفہ کی تعلیم و تربیت کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس‘ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوںمیں تعلیم وتربیت فراہم کر رہی ہے،ہر ڈسپلن میں مشہور و معروف اساتذہ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،لاہور آرٹس کونسل نے اپنے اس تاریخی تدریسی ادارہ کو تعلیم وتربیت کے لئے دوبارہ کھول دیا ہے،جس کو حکومت پنجاب کی ہدایات پر رواں برس مارچ کے وسط میں تعلیم وتربیت کے لئے بند کر دیا گیا تھا،تاہم الحمراء نے اس دوران مختلف ڈسپلن میں ٹیوٹوریل ریکارڈ کئے جنہیں فنون لطیفہ کے شوقین نوجوانوں کے لئے گاہے بگاہے ریلیز کیا جا رہا ہے ،دُنیا میںیہ ٹیوٹوریل الحمراء کی یوٹیوب چینل پر کہیں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء فرحت جبیں نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہنوجوان ایس او پیز کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں،آرٹسٹوں آرٹ کی تعلیم نئے جذبے سے حاصل کر رہے ہیں، پینٹنگ ،اداکاری،ووکل،ستار ،گٹار،ہارمورنیم،بانسری،طبلہ،سارنگی،کی بورڈ و دیگر 12ڈسپلن میں تعلیم دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

فرحت جبیں نے مزید کہا کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ملک کا ایک تاریخی ادارہ ہے جہاں سے تربیت یافتہ آرٹسٹ ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ترجمان الحمراء کے مطابق ہر سال سینکڑوں کی تعدا دمیں نوجوان آرٹسٹ اکیڈمی سے فن سیکھتے ہیں،جنہیں الحمراء کے پلیٹ فارم پر بھی موقع دیا جاتا ہے۔