ْبلدیہ کورنگی میں رین ایمرجنسی کا نفاذ ،افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ،کنٹرول روم فعال

برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں کو مکمل فوکس کیا جائے ،برسات سے قبل علاقوں سے کچروں کو فوری منتقل کیا جائے،عرفان سلام میروانی

جمعرات 17 جون 2021 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے متوقع مون سون برسات کی پیشنگوئی ،بلدیہ کورنگی میں رین ایمرجنسی کا نفاذ افسران وعملے کی چھٹیاں منسوخ ،تمام دستیاب مشنریز اور افراد قوت کو الرٹ کردیا گیا ۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرکے برساتی نالوں کا معائنہ اور علاقائی سطح پر برسات سے قبل کچرے کے ڈھیروں کی منتقلی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سلیم رضا اور دیگر متعلقہ ذمہ دران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے ہدایت کی کہ برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں کی مکمل نگرانی رکھی جائے دوران برسات برساتی پانی کی با آسانی نکاسی کو ہر صورت یقینی بنا نے کے لئے انتظامات کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے انہوںنے کہاکہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں کے تمام چاکنگ پوائنٹس کو کھو لا جائے دوران برسات عوام کو بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے متعلقہ محکموں کے عملے پر مشتمل اسپیشل گینگ تیار اور کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائیایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے برسات سے قبل بلدیہ کورنگی کے تحت علاقائی سطح سے کچرے کے ڈھیروں کی منتقلی کے حوالے سے ہنگامی پلان کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی دوران برسات پانی کی بروقت نکاسی کے ساتھ صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے تمام زونز سے کچروں کی بروقت منتقلی اسے لینڈ فل سائیڈ تک پہنچایا جائے انہوںنے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ برساتی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو دوران برسات مسائل سے چھٹکارے کے لئے مکمل الرٹ رہیں ۔