اسٹیٹ بینک سرکل نے چینی کی سٹہ بازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 18 جون 2021 12:44

اسٹیٹ بینک سرکل نے چینی کی سٹہ بازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) اسٹیٹ بینک سرکل نے چینی کی سٹہ بازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔چینی کی سٹہ بازی میں گرفتار ملزم ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ سٹہ بازی میں ملوث ہوگئے۔ ضمانت پر رہا روشن لال کا فیصل نامی ساتھی ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔

(جاری ہے)

فیصل ہارون کی گرفتاری پہلے سے درج مقدمات کی تحقیقات میں شواہد پر عمل میں لائی گئی۔ گرفتار اور ضمانت پر رہا ملزم و دیگر نے نیو چالی پر نئے دفتر میں دوبارہ دھندہ شروع کیا۔کارروائی میں چینی کی سٹے بازی اور غیرقانونی خریداری کا ریکارڈ بھی تحویل میں لیا گیا۔ گرفتار اور دیگر ملزمان کے خلاف پہلے سے شوگر سٹہ بازی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :