حماد اظہر کی تقریر پر شہباز، بلاول ایوان سے چلے گئے

وفاقی وزیر حماد اظہر نے دونوں رہنمائوں کو اپنی تقریر سننے کا چیلنج دے دیا

جمعہ 18 جون 2021 16:04

حماد اظہر کی تقریر پر شہباز، بلاول ایوان سے چلے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) وفاقی وزیر حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں جیسے ہی تقریر شروع کی مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایوان سے چلے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے دونوں رہنمائوں کو اپنی تقریر سننے کا چیلنج دے دیا اور کہا کہ سینے پر لگے کرپشن کے داغ منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی بولنے سے نہیں دھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے کبھی کاروبار نہیں کیا وہ بتا رہے ہیں کہ معیشت کیسے چلانی ہے، ہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے، ہم 10 اور 20 فیصد کی بنیاد پر یہاں نہیں آئے۔