تھانہ سٹی لودہراں کی بڑی کاروائی چوری کی وارداتیں کرنے والا گینگ کے تین ممبران گرفتار نقدی 270000 برآمد

تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی لودھراں صدر حاکم علی کی سربراہی میں چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے خلاف کارروائی کی گئی گینگ کےسرغنہ اسامہ سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 جون 2021 16:25

تھانہ سٹی لودہراں کی بڑی کاروائی چوری کی وارداتیں کرنے والا گینگ کے ..
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی لودھراں صدر حاکم علی کی سربراہی میں چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے خلاف کارروائی کی گئی گینگ کےسرغنہ اسامہ  سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لیا

ترجمان پولیس کے مطابق  گینگ کے ملزمان میں اسامہ، احسان فہیم کو گرفتار کر کے نقدی رقم دو لاکھ ستر ہزار بھی برآمد کیے اور وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر کی جانب سے پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا

متعلقہ عنوان :