صوبائی کابینہ کا پیشگی بجٹ اجلاس وزیراعلی محمود خان کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ کامران بنگش

معاون خصوصی کامران بنگش کے مطابق وزیراعلی محمود خان نے کابینہ اجلاس کے اختتام پر غریب پرور بجٹ کاپی پر دستخط کردیے

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 18 جون 2021 16:28

صوبائی کابینہ کا پیشگی بجٹ اجلاس وزیراعلی محمود خان کی صدارت میں منعقد ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2021ء) معاون خصوصی کامران بنگش کے مطابق وزیراعلی محمود خان نے کابینہ اجلاس کے اختتام پر غریب پرور بجٹ کاپی پر دستخط کردیے وزیراعظم عمران کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے گیارہ سو بلین سے زائد بجٹ کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

عوام دوست بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے تین سو سترہ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں
 صوبے کے تاریخ کا سب سے منفرد اور نمایاں بجٹ پیش کررہے ہیں  صوبے کے عوام اور کاروباری طبقے کی خوشحالی کیلئے وئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ۔  تعلیم، صحت، اعلی تعلیم و دیگر شعبوں میں فلاحی و ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ ہیں ۔