پارلیمان اور آئینی ادارے کے بیچ بڑھتے ہوئے عدم اعتماد پر تشویش ہے،سینیٹر شیری رحمن
الیکشن کمیشن نے 72 حکومتی ترامیم میں 45 پر مختلف اعتراضات اٹھائے ہیں، حکومت کو الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کے اعتراضات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ان کی ساری توجہ گالم گلوچ پر ہے، ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، رہنماء پیپلز پارٹی
ہفتہ 19 جون 2021 14:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانے والے ادارے نے آپ کی ترامیم کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کے بیچ خلاء اور عدم اعتماد کے ملک پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کے اعتراضات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے،اس نہایت ہی اہم اور سنجیدہ معالے کی طرف حکومت کی کوئی توجہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ گالم گلوچ پر ہے،حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترامیم صرف 2023 الیکشن جیتنے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخاباتی اصلاحات ایک الیکشن نہیں بلکہ صدیوں کے لئے کئے جاتے ہیں،ای وی ایم پر نا صرف اپوزیشن کو بلکہ الیکشن کمیشن کو بھی اعتراض ہے،انتخابات کا طریقہ کار کسی ایک جماعت کی مرضی اور پسند کا نہیں ہوگا۔ شیری رحمن نے کہا کہ سپیکر کہتا ہے اپوزیشن کے تحفظات دور کریں گے، وزیر اور مشیر کہتے ہیں قانون واپس نہیں لینگے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ناسا خلانوردوں کا انسانیت کے مشترکہ اقدار کی اہمیت پر زور
-
خواتین صحافیوں کی آن لائن ہراسانی میں دو گنا اضافہ، یو این رپورٹ
-
امدادی کٹوتیوں اور بڑھتے تنازعات سے بارودی سرنگوں کی صفائی متاثر
-
ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے امن منصوبہ پاکستان کو پیش کر دیا
-
آبنائے ہرمز سے اگر400 جہاز باہر نکل آئے تو تیل قیمتیں کم ہوجائیں گی
-
مطالبات میں نرمی، ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کو نئی تجویز پیش کر دی
-
پیپلز پارٹی ہائبرڈ نہیں پارلیمانی نظام پر یقین رکھتی ہے ن لیگی حکومت پیپلزپارٹی کی حمایت سے قائم ہے
-
ایران جنگ سے خوراک، تیل اور امداد ضرورتمندوں کی پہنچ سے دور، یو این
-
تنازعات میں صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، یو این
-
میانمار: سزا میں تخفیف کے بعد آنگ سان سوکی جیل سے گھر منتقل
-
نئی نسل کو بھی سرد جنگ کے ایٹمی تباہی کے خوف کا سامنا
-
امریکی اور چینی صدور کی ملاقات میں آبنائے ہرمز اور جنگ بندی ایجنڈے میں نمایاں ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.