کراچی میں56گھنٹوں کیلئے سی این جی اسٹیشنزکوسپلائی معطل

موسم گرما میں سی این جی کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے،ارکان قومی اسمبلی ایم کیو ایم کا اظہار تشویش

ہفتہ 19 جون 2021 18:41

کراچی میں56گھنٹوں کیلئے سی این جی اسٹیشنزکوسپلائی معطل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) سوئی سدرن گیس کمپنی نے گرمیوں میں گیس لوڈشیڈنگ شروع کرتے ہوئے کراچی میں56گھنٹوں کیلئے سی این جی اسٹیشنزکوسپلائی معطل کردی ہے،ایم کیوایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے 56گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے پر تشویش کااظہار کیاہے۔ایس ایس جی سی کے جاری اعلامیے کے مطابق عام صنعتوں اور ان کے کیپٹو پاور پلانٹس کو بھی اتوار کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے گیس نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایاکہ گیس سسٹم میں پریشر میں کمی کے باعث گیس بند کرنا پڑی رہی ہے۔دوسری جانب ایم کیوایم کے ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ کراچی میں 56 گھنٹوں کیلئے سی این جی کی فراہمی معطل کرنا تشویشناک ہے۔انہوں نے موسم گرما میں سی این جی کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے۔صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کی فراہمی معطل کرنے سے لاکھوں لوگ متاثر ہونگے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں مزید پریشان نہ کیا جائے۔لاک ڈائون کی وجہ سے کاروباری طبقہ پہلے ہی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت عوام کو پریشان کرنے کے بجائے سہولیات فراہم کرے اوروزیر اعظم پاکستان سی این جی کی بندش کا نوٹس لیں