
مفتی عزیز الرحمٰن گرفتاری کے خوف سے فرار ہو گئے،پولیس گرفتار کرنے میں تاحال ناکام
پولیس نے مقدمے میں مفتی اور اس کے تینوں بیٹوں کو نامزد کر دیا،مگر گرفتاری ایک بھی نہ ہو سکی
سجاد قادر
اتوار 20 جون 2021
08:05

(جاری ہے)
خیال رہے کہ پولیس نے مدرسے کے طالبعلم سے مبینہ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جامعہ منظور الاسلامیہ کے برطرف عہدیدار مفتی عزیز الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔
پولیس نے مقدمے میں ان کے تینوں بیٹوں کو بھی نامزد کیا ہے جنہوں نے شکایت کنندہ کو سنگین نتائج کی دھکمیاں دی تھیں۔نارتھ کنٹونمنٹ پولیس نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت جرم کے تحت مقدمہ درج کیا جس میں انہیں 7 سال یا اس سے زائد قید کی سزا ہوسکتی ہے۔گزشتہ برس اگست میں مشتبہ ملزم نے مسجد وزیر خان میں خاتون اداکار صبا قمر اور گلوکار بلال کی گانے کی ریکارڈنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اسے قابل اعتراض قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مفتی عزیز الرحمٰن کو ایک لڑکے سے مبینہ بدفعلی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔17 جون کو درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق مفتی عزیز الرحمٰن نے مدرسے کے طالبعلم پر وفاق المدارس کی پابندی کے خاتمے اور امتحان میں پاس کرانے کے لیے 'جنسی تسلی' پر مجبور کیا تھا۔بعدازاں مفتی عزیز الرحمٰن نے تین برس تک طالب علم کے ساتھ بدفعالی کی لیکن اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور شکایت کنندہ کو مزید مسلسل مجبور کرتے رہے۔جب شکایت کنندہ نے مفتی عزیز الرحمٰن کے خلاف آڈیو اور ویڈیو بطور ثبوت پیش کی تو انہیں عہدے سے برطرف کردیا جس کے جواب میں مفتی عزیز الرحمٰن اور ان کے بیٹوں نے شکایت کنندہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.