عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان کا سینیٹرعثمان کاکڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت

سینیٹرعثمان کاکڑنے ملک میں جمہوریت، قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھانے کا حق ادا کیا، اسفندیارولی خان دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی کا ہر کارکن انکے لواحقین اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے تمام کارکنان کے ساتھ شریک ہے، بیان

پیر جون 19:03

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان کا سینیٹرعثمان کاکڑ کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی بلوچستان کے صدر اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹرعثمان کاکڑ نے ملک میں جمہوریت، قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھانے کا حق ادا کیا۔

(جاری ہے)

باچاخان مرکز پشاور سے جاری تعزیتی بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور بالخصوص پشتون قوم ایک توانا آواز سے محروم ہوگئی۔زمانہ طالبعلمی سے آخری دم تک صعوبتوں اور تکالیف کے باوجود اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے رہے۔وہ ایک نڈر، بے باک اور حق گو شخصیت تھے جن کی کمی پاکستان کی سیاست اور بالخصوص پشتون سیاست میں ہمیشہ محسوس کی جائیگی۔ اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی کا ہر کارکن انکے لواحقین اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے تمام کارکنان کے ساتھ شریک ہے