پاکستان پیپلز پارٹی برلن کے زیر اہتمام دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب بڑے جوش وخروش سے منائی گئی

پی پی برلن کے عہدے داران اور سینئیرکارکنان نے تقریب میں شرکت تقریب کی

Mateeullah مطیع اللہ منگل 22 جون 2021 17:04

پاکستان پیپلز پارٹی برلن کے زیر اہتمام دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی برلن کے زیر اہتمام دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب بڑے جوش وخروش سے منائی گئی۔ پی پی برلن کے عہدے داران اور سینئیرکارکنان نے تقریب میں شرکت تقریب کی ۔

(جاری ہے)



سالگری تقریب کی صدارت ویمن ونگ برلن کی نومنتخب صدر محترمہ نشاط افزا نے کی. تقریب میں پی پی پی برلن کے صدر ملک منظور اعوان، جنرل سیکرٹری میاں اکمل لطیف ،انفارمیشن سیکرٹری عارف سلیمی، سینئر نائب صدر منیر بیگ .سابق صدر برلن ملک ایوب اعوان.

سینئر رہنما فاروق شاہ.معروف سنیئر صحافی و پاکبان نیوز کے ایڈیٹر ظہور احمد،کارکن چیف جسٹس ہیلپ لائن کے سفیر میا‌ں مبین،یوتھ ونگ علی جعفری اورلیاری کے جیالہ سردار عابد حسین بلوچ. مشتاق شاہ. ظل شاہ اور دیگر کارکنان نے شرکت کی.

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر انکی پاکستان کی عوام کے لئیے دی گئی قربانیوں پر بی بی کو خراج تحسین پیش کیا گیا. تقریب میں موجود حاضرین نے فرداً فرداً اپنے خیالات کا اظہار کیا.

اور عہد کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پروگرام اور منشور کو آگے لے کر چلیں گے.

اور پی پی پی کے کشمیر کی آزادی کے پروگرام اور اصولوں کی حمایت کریں گے. تقریب میں شریک کارکنان نے اعادہ کیا کہ وہ بھٹو خاندان کی دی ہوئی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے. اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی مکمل حمایت کریں گے. تقریب کے اختتام پر بینظیربھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی.

شہید ذولفقار علی بھٹو ،بینظیر بھٹوشہید اورکارکنان ، کوروناوائرس سے وفات پانے والے کارکنان اور سینیئر رہنماؤں کے لئیے دعائے مغفرت کی گئی.