مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں ،مشعال ملک

بدھ 23 جون 2021 13:16

مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں ،مشعال ملک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2021ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے،وہاں آدھی بیوہ کا تصور بھی ہے جنہیں یہ علم ہی نہیں کہ ان کےشوہر زندہ بھی ہیں یا نہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے،کشمیر میں بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں،جن کو معلوم ہی نہیں کہ ان کے شوہر زندہ ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ شوہر کی تلاش میں خواتین کبھی جیلوں میں بھٹکتی ہیں،کبھی بھارتی فوج کے کیمپوں میں در بدر پھرتی ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ سالوں گزرنے کے باوجود شوہر کا پتہ نہیں چلتا،کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں۔