پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں ،غیر ملکی تارکین وطن سمیت متعدد ملزمان گرفتار ،منشیات و دیگر سامان برآمد

بدھ 23 جون 2021 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف کارروائیوں میں تارکین وطن سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات ،شراب ،چھالیہ اور بھارتی گٹکے سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا ہے ۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی کوسٹل ہائی وے پرتربت سے آنے والی ٹیوٹا ہائی لکس کی تلاشی کے دوران02کلوگرام کرسٹل (میتھ) برآمد کر کے اسمگلر کو گرفتارکر لیاگیا۔

جبکہ ایک اور کاروائی میں پسنی کے علاقے شادی کو ر سے 72بوتلیں شراب کی برآمد کرلی گئیں۔کراچی سپر ہائی و ے اور ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف مسافر کو چز میں سوار5مسافروں سے 31.7کلو گرام چرس اور افیون برآمد کر کی5 اسمگلرزکو گرفتارکر لیاگیا ۔ کراچی سپر ہائی و ے اور وندر شہر سے دوران چیکنگ مختلف گاڑیوں سی41910کلوگرام چھالیہ اور 90پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر کی06 افرادکوحراستمیں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

وندرشہراورکراچی لٹھ بستی کے قریب غیر قانونی طریقے سے چھپایا گیا 93485 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر کے 08افرادکو گرفتارکر لیا گیا۔گوادر پاک ایران باڈر سی75تارکین وطن کو گرفتارکیا گیاجو کہ تمام پاکستانی شہر ی ہیں اور غیر قانونی طورپر بیرون ملک جانیکی کو شش کر رہے تھے۔تمام اسمگل کی جانے والی منشیات ، چھالیہ، متفرق اشیاء، ایرانی ڈیزل،12عددگاڑیاں،75تارکین وطن اور20اسمگلرز کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پکڑی جانے والی منشیات ،چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے ۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میںبھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔