مستونگ ، اٹھارویں ترمیم کے تحت ملنے والے اختیارات کے باوجود ریکوڈک بجلی اور این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے جام حکومت کی غفلت اور مجرمانہ خاموشی قابل مذمت اور عوام دشمنی کے مترادف ہے،رہنما جمعیت علماء اسلام بلوچستان

جمعرات 24 جون 2021 21:50

pمستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی معاون سیکرٹری اطلاعات چئرمین الیکشن کمیٹی سابق صوبائی وزیر صحت حاجی عین اللہ شمس صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی غوث اللہ اچکزئی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت ملنے والے اختیارات کے باوجود ریکوڈک بجلی اور این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے جام حکومت کی غفلت اور مجرمانہ خاموشی قابل مذمت اور عوام دشمنی کے مترادف ہے جمعیت علما اسلام اور متحدہ اپوزیشن کا احتجاج صرف غیر منصفانہ بجٹ نہیں بلکہ اپوزیشن کی احتجاج موجودہ نااہل صوبائی حکومت غلط مجرمانہ اورغلامانہ پالیسیوں کے خلاف ہے جوکہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خاتمے تک جاری رہیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت علما اسلام ضلع مستونگ کے ضلعی انتخابات کے موقع پر انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا انتخابی نتائج کے مطابق مولانا سعیدالرحمن فاروقی ضلعی امیر میر عبداللطیف محمد حسنی بھاری اکثریت سے ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے انتخابی اجلاس میں اراکین مجلس عمومی کے 274 ممبران کے علاوہ سینئر اراکین رئیس غلام حیدرآبیزئی ڈاکٹر فیصل منان حافظ عبدالناصر مرئی حافظ عبدالقادر قریش میر حبیب الرحمان بنگلزئی میر امیر جان محمد حسنی قاری محمد اسحاق امینی حافظ محمد یعقوب بنگلزئی قاری محمد یونس رئیسانی قاری عبدالظاہر مرئی ڈاکٹر عبدالباقی سرپرہ ودیگر نے شرکت کی بعدازاں حاجی عین اللہ شمس نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتیہوئے کہا کہ بلوچستان کامسئلہ سیاسی آئینی اور سماجی ہے بلوچستان کو ہمیشہ اور ہرفورم پر نظر انداز کیا گیا بلوچستان سے قومی اسمبلی کے صرف 17 ارکان جبکہ کراچی اور لاھور کے نشستیں بھی ذیادہ ہیں جوکہ بلوچستان کے محرومیوں کا ثبوت ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام نہ صرف مذہبی جماعت ہے بلکہ ملکی سطح خصوصا بلوچستان کے سطح پر سب سے بڑی سیاسی اور عوامی قوت اور نمائندہ جماعت ہے جمعیت علما اسلام کی سیاسی جدوجہد کرہ ارض خصوصا وطن عزیز پاکستان میں قرآن سنت کی بالادستی حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے دریں اثنا نومنتخب ضلعی امیر مولانا سعیدالرحمن فاروقی جنرل سیکرٹری میر عبدالطیف محمد حسنی نے ان پر شاندار اعتماد کرنے پر ضلعی مجلس عمومی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاکہ ممبران کی اعتماد پر پورا اترنے اورجماعتی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچانے ضلع میں جماعت کو مزید منظم فعال بنانے کیلئیاپنی تمام تر صلاحیتوں کو صلاحیتیں بروئے کارلائیں گی