میں آزاد حیثیت سے غیر مشروط طور پہ تحریک انصاف کو سپورٹ کرتا رہوں گا‘منظور احمد وٹو

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی تمام خبروں کو محض افواہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی چال قرار دیدیا

پیر 28 جون 2021 12:30

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2021ء) معروف بزرگ سینئر سیاسی راہنماسابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی تمام خبروں کو محض افواہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی چال قرار دیدیا ،میں آزاد حیثیت سے غیر مشروط طور پہ تحریک انصاف کو سپورٹ کرتا رہوں گا،این این آئی،،سے خصوصی گفتگو ملکی سطح پہ معروف بزرگ سینئر سیاسی راہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے گزشتہ دنوں سابق صد ر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کو منظور وٹو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت قرار دیئے جانے کے حوالے سیگردش کرنے والی خبروں پہ اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض افواہیں ،غلط خبریں اور عوام کو گمراہ کرنے کی ایک چال ہے وہ آزاد حثیت سے حکمراں جماعت کی غیر مشروط سپوٹ کا سلسلہ جاری رکھیں گے،،این این آئی،، کو جاری منظور وٹو کے خصوصی ویڈیو بیان کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُن کا بیٹا معظم وٹو ضلعی سینئر وائس پریزیڈینٹ پی،ٹی،آئی جبکہ دوسرا بیٹا خرم وٹو اور بیٹی روبینہ شاہین وٹو نے پی ،ٹی، آئی کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیا انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی وزیراعظم کا نام چھوٹا لیا ہو یا وزیراعلیٰ پنجاب کی شان میں گستاخی کی ہوجب تک میرے بچے پی،ٹی،آئی کا حصہ ہیں میں بھی آزاد حثیت سے پی ،ٹی،آئی کو سپوٹ کرتا رہوں گا،میرا بیٹا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کے انتقال پہ اُن کے آبائی گاو،ْں گیا ،میں محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پہ اُن کے جنازے میں شریک ہوا سیاست میں یہ سب چلتا ہے میں نے فیصل آباد تک پی،ٹی،آئی کے امیدواروں کو سپوٹ کیا سیاسی طور پہ کسی سے ملاقات کرلینا کوئی غلط بات نہیں ہے میں تحریک انصاف کے ساتھ بطور اتحادی کھڑا ہوں ۔