اسلام آباد ہائیکورٹ: میڈیکل کالجز میں داخلوں کے نئے رولز کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

منگل 29 جون 2021 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس میاں گل اورنگزیب کی عدالت نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے نئے رولز کے خلاف درخواست میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا عدالت نے ہدایات جاری کہ اہم قانونی نقطعے پر اٹارنی جنرل معاونت کریں پاکستان میڈیکل کمیشن کے مرتب کردہ رولز میڈیکل کالجز ایسوسی ایشن نے چیلنج کئے درخواست گزار میڈیکل کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرسٹر اسد رحیم پیش ہوئے عدالت نے اس موقع پر کہا کہ اٹارنی جنرل کو بلا لیتے ہیں پھر دیکھتے ہیں عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی