چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارتڈ یپارٹمنٹل پرو موشن بورڈ کا اجلاس

جمعرات 28 اگست 2025 20:08

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارتڈ یپارٹمنٹل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) چیئر مین اسلامی نظر یاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظر یاتی کونسل میں ڈ یپارٹمنٹل پرو موشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س میں جسٹس (ر) محمد رضا خان، ڈاکٹر صاحبزاد ساجد الرحمن ، ڈاکٹر حافظ اکرام الحق ، نثار احمد پھلروان نے بطور رٴْکن شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹر غلام دستگیر شاہین کو بطور ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) عہدہ پر ترقی دے دی گئی اور اسی کے تسلسل میں خالی ہونے والے عہدوں پر مفتی غلام ماجد کو بطور چیف ریسرچ آفیسر ، ڈاکٹر اشفاق احمد کو بطور سینئر ریسرچ آفیسر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔

اسلامی نظر یاتی کونسل میں در ج بالا ترقیاں حال ہی میں ڈاکٹر انعام اللہ کے بطور ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ریٹائرڈ ہو نے پر عمل میں لائی گئی۔ چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارکباد پیش کی۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :