Live Updates

2022 کا سیلاب ، وزیرخزانہ نے عالمی فنڈنگ کے حصول کیلئے قابلِ عمل منصوبہ پیش نہ کیے جانے کا اعتراف کرلیا

جمعرات 28 اگست 2025 20:35

2022 کا سیلاب ، وزیرخزانہ نے عالمی فنڈنگ کے حصول کیلئے قابلِ عمل منصوبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیلاب کے بعد عالمی فنڈنگ کے حصول کے لیے قابل عمل منصوبہ پیش نہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا کہ پاکستان 2022 کے سیلاب کے بعد بین الاقوامی ڈونرز کی جانب سے کیے گئے 11 ارب ڈالر کے وعدوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے قابلِ عمل منصوبے پیش نہیں کرسکا۔انہوں نے کہا کہ یہ کوتاہی اٴْس خلا کو اجاگر کرتی ہے جو حکومت کی امداد حاصل کرنے کی خواہش اور اٴْسے مؤثر طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت کے درمیان موجود ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری اداروں میں بدعنوانی بڑا مسئلہ ہے جس کے لیے تنظیمِ نو ضروری ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات