اوگرا کی یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری
سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن
ثنااللہ ناگرہ
منگل 29 جون 2021
20:11
(جاری ہے)
وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی۔
واضح رہے 16 جون2021ء کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی تھی، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔ پٹرول پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے 83 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے 53 پیسے کی کمی کی گئی۔ پٹرول پر لیوی 4 روپے 80 پیسے سے کم کرکے 2 روپے 97 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے سے کم کرکے 3 روپے 61 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس31 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس میں 26 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح پٹرول پر سیلز ٹیکس 15 روپے77 پیسے سے بڑھ کر 16 روپے 8 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 16 روپے 9 پیسے سے 16 روپے 35 پیسے ہوگیا ہے۔ یاد رہے حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت نے پٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمے 79 روپے 68 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایکسیڈنٹ کے بعد لڑکیاں دکان میں چھپیں، پولیس نے فوری پہنچ کر بازیاب کرایا، ڈی آئی جی آپریشنز
-
رضا ڈار کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ’باس‘ کا اصل کردار بے نقاب، سابقہ ریکارڈ یافتہ ہونے کا انکشاف
-
شاہین چوک اسلام آباد پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
گلیات میں ماڈل ویلج منصوبے سے مقامی لوگوں کی آمدن میں اضافہ اور معیار زندگی بلند ہوگا‘صوبائی حکومت گلیات کو مری کے برابر فنڈزفراہم کرئے.رجب علی عباسی
-
لاہور اسلام آباد موٹروے کے ٹول ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ
-
ترکی میں انسانی حقوق کے مسائل پر نیٹو اتحادی خاموش کیوں؟
-
ٹیکنالوجی میں چینی پیش رفت نے خلائی دوڑ کا نقشہ بدل دیا
-
نجی پراپرٹی سے فائبر بچھانے کیلئے مالک کی اجازت لازمی قرار
-
امریکہ کا 250 واں یوم آزادی: ٹرمپ مرکز توجہ
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے کرپٹو پروجیکٹ اور پاکستان میں اربوں ڈالرز کا معاہدہ
-
یوکرین جنگ میں ڈرونوں کا بڑھتا استعمال عام شہریوں کے لیے خطرناک
-
سوڈان: العبید پر ڈرونوں کے نہ ختم ہونے والے حملوں پر تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.