موبائل ڈیٹا فراہم کرنے والی متعدد ویب سائٹس بلاک کردی گئیں‘ذرائع

موبائل ڈیٹا لیک کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری

منگل 9 ستمبر 2025 10:40

موبائل ڈیٹا فراہم کرنے والی متعدد ویب سائٹس بلاک کردی گئیں‘ذرائع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)موبائل ڈیٹا فراہم کرنے والی متعدد ویب سائٹس بلاک کردی گئیں جبکہ موبائل ڈیٹا لیک کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کریں گے، ڈپٹی ڈائریکٹرنیٹ ورک سکیورٹی،این سی سی آئی ہیڈکوارٹرز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسی سی آرسی ٹیم کا حصہ ہوںگے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرانزیک،انسپکٹرانویسٹی گیشن اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ سائبر کرائم بھی رکن ہوں گے ، اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کسی بھی ادارے یا ایجنسی کے رکن کو ٹیم میں شامل کر سکیں گے، رپورٹ پر ڈیٹا لیکج میں ملوث افراد کیخلاف پیکا قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :