بلاول آزاد کشمیر کو لاڑکانہ بنانے کے لیے چیخیں مار مار کے ایک اور باری مانگ رہا ہے ، علی امین گنڈاپور

آزاد کشمیر کو ہر گز زرداری اور فریال تالپور کے ہتھے نہیں چڑھنے دیں گے ، وفاقی وزیر کا بلاول بھٹو زر داری کو بیان

منگل 6 جولائی 2021 00:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2021ء) وفاقی وزیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے بلاول کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول آزاد کشمیر کو لاڑکانہ بنانے کے لیے چیخیں مار مار کے ایک اور باری مانگ رہا ہے ،آزاد کشمیر کو ہر گز زرداری اور فریال تالپور کے ہتھے نہیں چڑھنے دیں گے ،سندھ غربت ، افلاس ، بھوک، کرپشن اور کچرے کی المناک مثال بن چکا ہے،خوشاب کے ایک حلقے میں 200 جیالے نکلے ، آزاد کشمیر میں انشاللہ بیس، تیس ہی نکلیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہچیخیں مار کے تقریریں کرنے والوں کا گلگت بلتستان میں کیا نتیجہ نکلا،بلاول کے بڑوں نے راجیو گاندھی کی پاکستان آمد پر کشمیر کے بورڈ اتروائے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈو مور کے مطالبے پر انہوں نے اپنے ہی لوگوں کو ڈرون حملوں میں شہید کروایا،ڈو مور کے مطالبے پر عمران خان نے کہا ابسلوٹلی ناٹ،بھارتی جارحیت کا جو جواب عمران خان نے دیا اسے پوری دنیا جانتی اور مانتی ہے۔